اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسافر بس کھائی میں جاگری، 41 افراد جاں بحق

مسافر بس کھائی میں جاگری، 41 افراد جاں بحق

بلوچستان (کوہسار نیوز)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، افسوسناک واقعے میں 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بیلہ کے قریب ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کھائی میں گر گئی،

یہ حادثہ پیش آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچیں اور مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی

جس کی وجہ سے مسافروں کو بس سے نکالنے میں مشکل پیش آئی اور یہی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ بنی۔
حادثے کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ حمزہ انجم کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ میں بس میں 48 افراد سوار تھے،

جن میں سے 41 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،.

جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ جل جانے کی وجہ سے زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں،

اُن کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481