اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سی ای او ہیلتھ، ضلع مری ڈاکٹر اظہرمحمود عباسی کا بنیادی مرکز صحت تریٹ کا اچانک دورہ

سی ای او ہیلتھ، ضلع مری ڈاکٹر اظہرمحمود عباسی نے طبی سہو لتوں کا جائزہ لینے کے لئے بنیادی مرکز صحت تریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ادویات کی دستیابی، لیبر روم، ایمرجنسی وارڈ اور ایمرجنسی ادویات کی دستیابی، میل اینڈ فی میل وارڈز، ایکسرے مشین، ڈینٹل یونٹ، ہیپا ٹائٹس کلینک، ان ڈور، آؤٹ ڈور صفائی ستھرائی کا نظام، روٹین ویکسینیشن اور دیگر سہولتوں کا بغور جائزہ لیا۔ تمام سہولیات کے تسلی بخش انتظام پر سی ای او نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس مو قع پر انہوں نے میڈیکل پیشہ سے وابستہ ڈاکٹروں اور سٹاف کو دکھی انسا نیت کی خدمت کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ طبی سہولتوں کی فراہمی کی تاکید کی۔ دورہ کے دوران انہوں نے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے چند ہدایات بھی دیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481