اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملکہ کوہسار مری میں سویڈن حکومت کی طرف سے کتاب اللہ کی بے حرمتی کے خلاف مال روڈ پر شدید احتجاج

ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی سویڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذہبی سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں نے مری کے مال روڈ پر شدید احتجاج کیا نیز احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔  ریلی کی قیادت مختلف مذہبی جماعتوں کے علماء کرام فرما رہے تھے۔ ریلی میں چھوٹے بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ جنھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی سے خطیب کوہسار قاری سیف اللہ سیفی، مفتی خالد حسین عباسی ، صدر اہلسنت والجماعت ضلع مری محمد زکریا عباسی، قاری محمد سعید عباسی، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب اورنگزیب عباسی،  سدھیر احمد عباسی ، رہنماء اہلسنت والجماعت ضلع مری منیر احمد معاویہ، فرزند کوہسار حافظ محمد لقمان عباسی، مولانا اقبال ، سردار احسن عباسی ، فیصل وانی ، امجد ارباب ، اہل حدیث رہنما، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ انس زبیر عباسی کے علاوہ دیگر معززین، علماء، سیاسی سماجی مذہبی ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قرآن مجید کی بے حرمتی سے پونے دو عرب مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا گیا۔ کتاب اللہ کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔

مقررین نے کتاب مقدس کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انھوں نے ضمیر عالم کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ مغرب جو تہذیب و تمدن کا چیمپئن ہونے کا دعویدار ہے وہاں آئے روز مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔  دنیائے کفر کی جانب سے کبھی نبی آخر الزمان کی توہین کی جاتی ہے تو کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی۔ اس سلسلہ کو فوری بند ہونا چاہیے۔ حکومت پاکستان اس گھناؤنے اقدام پر سویڈن حکومت سے شدید احتجاج کرے اور ہر قسم کے تجارتی اور سفارتی تعلقات کو فورا ختم کرے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہماری غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ سویڈن سے تعلق رکھنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں پر فورا پابندی عاید کی جائے۔ ورنہ کسی قسم کے نقصان کی حکومت ذمہ دار ہو گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481