اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محکمہ وائلڈ لائف مری کی غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائی

محکمہ وائلڈ لائف مری کی غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران جمعہ کے روز تین افراد راجہ گل فام ، راجہ لیاقت محمود، ساجد خورشیدِ و دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان بڑوھا کے علاقہ میں غیر قانونی شکار کلیج فیزنٹ و بارکنگ ڈیئر کر رہے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف مری کو اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مری محمد عاصم بلال نے وائلڈ لائف انسپکٹر محمد جمیل، ہیڈ وائلڈ لائف واچر محمد شاہ ریز اور ہیڈ وائلڈ لائف واچر محمد علی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ جنھوں نے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ٹیم نے اسلحہ بحق سرکار ضبط کر کے قانونی کارروائی کی. پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت غیر قانونی شکار میں ملوث مذکورہ 3 شکاریوں کو مجموعی طور پر 1،20،000(ایک لاکھ بیس ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا گیا.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481