اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیخ رشید کی لال حویلی پھر خطرے میں پڑ گئی

68441 sheikhrasheedjpg 1529744264 1

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئی ہے اور اس کا قبضہ چھڑوا کر حکومت کی تحویل میں لئے جانے کا امکان ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے لال حویلی کو تحویل میں لینے کیلئے جمعہ کو کارروائی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے 13 اکتوبر 2022 سے نوٹس دے رکھا ہے کہ وہ حویلی خالی کریں تاہم ان کی طرف سے متعلقہ ادارے کو مزاحمت کا سامنا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایک بار پھر متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی سمیت 7 یونٹس کا قبضہ واپس لینے کیلئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے ڈپٹی کمشنر کو معاونت کیلئے خط لکھ دیا ہے، اس کے علاوہ ایف آئی اے سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

وقف املاک بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لال حویلی اور ملحقہ 7 اراضی یونٹس پر شیخ رشید اور ان کے بھائی نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے اور تاحال کوئی ریکارڈ بھی پیش نہیں کر سکے۔

ادھر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کے وہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کی رجسٹری متروکہ وقف املاک میں جمع کرا چکے ہیں اوران کی درخواست پر عدالت نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں سُنایا ہے۔ لال حویلی ان کی ملکیت ہے اور اس کی ملکیتی دستاویزات ان کے پاس موجود ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481