اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروش مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

CM Punjab 68 1
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوروفاقی وزیر نارکوٹکس نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی زیر صدارت جمعرات کو وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقدہوا، اجلاس کے شرکاء نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر گہری تشویش کااظہارکیا۔اجلاس میں منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کافیصلہ کیاگیا اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے 2سنٹرز بنانے کافیصلہ کیاگیا،ایک سنٹر جیل میں بھی بنایاجائے گا۔
اجلاس میں نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت موثراقدامات اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔ پنجاب حکومت اور اینٹی نار کوٹکس فورس کے درمیان مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ اقدامات اٹھانے اور اشتراک کار کو مزید بہتر بنانے پربھی اتفاق کیاگیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلا س سے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کے باہر او رآن لائن منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے گا۔ پنجاب حکومت اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر منشیات کی روک تھام کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کریں گی۔نئی نسل کو منشیات سے بچانے اورتعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پرزیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی-
CM Punjab 02 6
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔انہو ں نے کہاکہ منشیات کی سمگلنگ اور بین الصوبائی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے-منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔کسی کو قوم کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔پنجاب حکومت اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر) اسد اللہ خان،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اے این ایف لاہور کے حکام اوراعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر نارکوٹکس نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے محسن نقوی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ امید ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔
٭٭٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481