اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرویز الٰہی نے اسمبلی ٹوٹنے کا دکھ فواد چوہدری پر نکال دیا

پرویز الہٰی اسمبلی نہ توڑنےکی انڈر ٹیکنگ پر بحال

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کا دکھ فواد چوہدری پر نکال دیا۔ انہوں نے سابق وزیر اطلاعات کی گرفتاری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے وہ پہلے گرفتار ہوجاتے تو اسمبلی بچ جاتی۔
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو ،اسمبلی کو مت توڑو مگر میری ایک نہ سنی گئی۔

676ed440 d15b 4ece 9540 93a581a3eb56
پرویز الٰہی نے دعوی کیا کہ اگر ہمیں ایک سال اور کام کرنے کا موقع مل جاتا تو پنجاب میں نون لیگ والوں کے کپڑے تک نہ ملتے ،مگر عمران خان کے قریب جو چار پانچ لوگ تھے انہوں نے خود ہی پارٹی کی جڑیں کاٹ دیں۔ پرویز الہی نے معنی خیز انداز میں مسکراتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک تو پکڑا گیا ہے۔ اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔
سابق وزیراعلی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو 25 مئی کو آزمایا جا چکا تھا انہیں دوبارہ آزمانے کی کیا ضرورت تھی ؟
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لئے تحریک انصاف کے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جن ارکان کو زیادہ فنڈز ملتے تھے وہی ضد کرتے تھے کہ اسمبلی فوری طور پر توڑ دو۔اب ان کے کہنے پر اسمبلی توڑ دی ہے دیکھیں اب کیا حال ہو رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481