اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈالر بے قابو ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

2332578 dollar 1654681668 289 640x480 1

حکومتی کنٹرول سے نکلتے ہی امریکی ڈالر بے قابو ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 255 روپے پر پہنچ گیا۔جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 24 روپے گیارہ پیسے کے ریکارڈ اضافہ کے ساتھ 255 روپے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اس ہولناک اضافہ کا سبب ڈالر کے ریٹ پر لگی ایک ایپ ختم کرنا ہے یعنی ڈالر کو مارکیٹ ریٹ پر چھوڑ دینا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا اور اب تک کے ریکارڈ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی بلند ترین قدر 240 روپے تھی جو اس سال 28 جولائی کو ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر فروخت کرنے والے 240 سے 250 روپے تک قیمت مانگ رہے ہیں۔ انھیں بینکوں کے دیے گئے ریٹ قابل قبول نہیں ہیں ۔ جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کے سودے 235 سے 240 روپے تک ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 12 روپے مہنگا ہو کر 255 روپے کا ہوگیا۔

مفتاح اسماعیل کیا کہتے ہیں؟
مشکل معاشی فیصلوں کے بوجھ تلے دب کر وزارت سے ہاتھ دھونے والے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈالر کو مارکیٹ کے فیصلے پر چھوڑنے کا عمل درست ہے، یہ کام بہت پہلے کرنا چاہیے تھا۔ انھوں نے اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر کے اسے راضی کرنے کی طرف پیش رفت ضروری ہے میں یہ بات پہلے سمجھ گیا تھا لوگوں کو اب سمجھ آیا ہے۔ اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کراتے رہے۔ جب میری اہلیت پر سوال اٹھایا جائے گا تو میں جواب دوں گا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نواز لیگ کا ہی حصہ رہوں گا مگر الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481