اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کے پی میں نگراں کابینہ کی تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی

KPK Mehmood khan e1534432251750

سابق وزیر اعٰلٰی کے پی  محمود خان نے صوبے میں  نگران کابینہ کی تشکیل کے مشاورتی عمل کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے نتیجے میںں کابینہ کی تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی ہے اور ایک طرح کا سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر حاجی غلام علی اور نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے نگران کابینہ کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا،  اس سلسلے میں جب سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو دعوت دی گئی  تو انہوں نے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ محمود خان کے انکار کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مشاورتی عمل کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں گورنر  غلام علی اور خیبرپختونخوا کے سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں کابینہ  کی تشکیل کے معاملے پر مشاورت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

bbab12b0 b6cf 400b 8f0e 2e7f44552df5

ذرائع کا بتانا ہےکہ حکومتی جماعتوں کے اتحاد  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  نے نگران کابینہ کیلئے 16 سے 18 ناموں کی فہرست تیارکر رکھی ہے جبکہ وزیراعلیٰ اعظم خان مختصر کابینہ بنانے کے حامی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481