اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فواد چوہدری کی گرفتاری۔ کس الزام پر کتنی سزا ہو سکتی ہے؟

97669b50 4d83 4a99 8aeb bb684245bde4

پاکستان تحریک انصاف  کے سربراہ اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بدھ کی صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے  لاہور سے گرفتار کیا۔ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار کی درخواست پر فواد چوہدری کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا گیا جس کے تحت گرفتاری کے بعد انہیں اسلام آباد کی عدالت میں بدھ کی شام پیش کیا گیا جہاں عدالت نے فواد چوہدری کا دو روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔اس مقدمے میں فواد چوہدری  پر چار دفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمے میں لگائی گئی  ایک دفعہ 124 اے ہے جس کے تحت ملزم کو  عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔مذکورہ  دفعہ، وفاقی یا صوبائی حکومت یا کسی سرکاری  ادارے کے خلاف بغاوت پر مبنی تقریر کرنے یا اِن اداروں کی توہین کرنے پر لگائی جاتی ہے۔اگر یہ تقریر کسی طبقے کو خوف زدہ کرنے کا سبب بنے  یا کھلبلی مچانے کا باعثہو تو جرم ثابت ہونے پر 7 برس قید کی سزا اور اس کے ساتھ  جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

مقدمے میں لگائی گئی ایک دفعہ 506 ہے جو کسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر لگتی ہے، اس دفعہ کے تحت 2 سال قید یا جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ  تیسری دفعہ 153 اے ہے جو تب لگائی جاتی ہے جب کوئی دشمنی یا نفرت کے جذبات بڑھائے یا ابھارنے کا اقدام کرے۔

اس کے علاوہ فواد چوہدری کیخلاف درج کئے گئے مقدمے میں دفعہ 505 بھی لگائی گئی ہے یعنی ایف آئی آر میں کل چار دفعات لگائی گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481