اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوشل میڈیاکےصحافت پر اثرات۔ایبٹ آباد پریس کلب میں تربیتی ورکشاپ

0abdf77e 1079 449a b93e b307a83c338a

ایبٹ آباد (نویداکرم عباسی )
ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے ذیر اہتمام سوشل میڈیا کے صحافت پر اثرات کے حوالے سے پریس کلب میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سینئر صحافیوں صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس راجہ محمد ہارون ،جنرل سیکرٹری ندیم جدون ،مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری ،سابق صدر محمد عامر شہزاد جدون سابق جنرل سیکرٹری نوید اکرم عباسی نے ذمہ دارانہ صحافت اور سوشل میڈیا پر اس کے اثرات کے حوالہ سے تفصیلی طور پر نوجوان صحافیوں کو آگاہ کیا ۔

35a59182 7017 4353 b868 96faeae7fcb6

اس موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کابینہ کے عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے۔صحافیوں نے موجودہ صورت حال میں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کو سراہا اور مزید بھی ایسی ورکشاپ کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ سینئر صحافیوں کا کہناتھا موجودہ صورت حال میں کاپی پیسٹ اور فیک نیوز نےصحافت کے معیار کوکم کیا ہے۔ جس کے معاشرے پر بغیر تحقیق برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس لہر کو روکنے کے لئے زمہ دار صحافت کی اشد ضرورت ہے ۔

دریں اثنا ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے کیرم بورڈ ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خصوصی ٹرافی بھی دی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد توصیف عباسی تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی سپورٹس آفیسر کا کہنا تھا پریس کلب میں کیرم بورڈ کا ٹورنامنٹ خوش آئند ہے۔ کھیل صحت مندسرگرمیوں میں اہمیت کے حامل ہیں۔ہریس کلب میں ایسی سرگرمی کے اثرات گراؤنڈ میں بھی کھیلوں کے فروغ پر مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں کھیلوں کی ترقی کے لئے پریس کلب سے مل کر اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کا رلائیں گے۔

7338d50e 943e 4459 9407 09e1909f317e 7969faa7 1289 45e4 bed7 843e521acff6


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481