اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تھانہ بکوٹ میں پال آفس کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی

95f4882b ddcb 4676 adba 9e41c847be5c 1

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
سرکل بکوٹ کے عوام کو تھانہ بکوٹ میں پال آفس کی سہولت دے کر آسانیاں پیدا کریں گے تھانہ بکوٹ کی ایبٹ آباد سے دوری کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے چئیرمین بکوٹ حسام جمشید عباسی اور چئیرمین مولیا حاجی افتخار عباسی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہا کہ مجھے احساس ھے کہ نہ صرف موجودہ برف باری کے دوران بلکہ عام حالات میں بھی سرکل بکوٹ اور تھانہ بکوٹ کی حدود میں رہائش پذیر عوام کو ایبٹ آباد تک آکر چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ڈی پی اور عمر طفیل نے ایس ایچ او بکوٹ سے  بات کر کے صورت حال پر ہدایات بھی دیں اور معلومات بھی لیں ۔چئیرمین حاجی افتخار عباسی اور چئیرمین حسام جمشید عباسی نے عوامیمطالبے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کو زبانی اور تحریری درخواست کی کہ تھانہ بکوٹ کے عوام کو ایبٹ آباد آنے اور معمولی نوعیت کے کاموں کےلئے وقت اور پیسہ کے اخراجات کا سامنا ھے جو غریب لوگ نہیں کرسکتے آپ ان کی سہولت کے لیے پال آفس کی سہولت تھانہ بکوٹ میں دیں تاکہ عوام کو اس مہنگائی کے دور میں ریلیف ملے ۔اس حوالے سے ایس ایچ او بکوٹ نصیر خان نے بتایا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد نے ان سے فون پر صورت حال معلوم کی تھانہ بکوٹ میں دفتر کے قیام کے لیے تھانہ بکوٹ کے ساتھ اراضی اور نئی بلڈنگ میں گنجائش موجود ھے ۔چئیرمین صاحبان کی ملاقات کے بعد امید ہے کہ جلد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل تھانہ بکوٹ کا دورہ کرکے دفتر کا افتتاح کریں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481