اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہدخاقان عباسی پارٹی عہدے سےمستعفی ہو گئے؟

59813d2b54f41 1

سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عاصمہ شیرازی کے مطابق ان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنا استعفی مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو اسی دن بھیجوا دیا تھا جب مریم نواز کو پارٹی کی سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود ٹی وی پر آکر یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کی قیادت سے ناراض نہیں ہیں تاہم پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کئی معاملات پر تحفظات ہیں جن میں سے دو اہم معاملات مریم نواز کو پارٹی کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مقرر کرنا اور دوسرے مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کا عمل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی کاشف عباسی نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو مریم نواز کے معاملے پر سخت اعتراض ہے جبکہ مفتاح اسماعیل کو ہٹائے جانے کے معاملے پر بھی پارٹی سے ناراض ہیں۔تاہم کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ممکنہ طور پر کوئی نئی جماعت نہیں منائیں گے نہ ان کی وجہ سے پارٹی کو زیادہ نقصان پہنچے گاالبتہ وہ اپنے عہدے سے استعفی دے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق سمیت کئی دیگر رہنما بھی شاہد خاقان کے ہم خیال ہو سکتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481