اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رات گئےعمران خان کی گرفتاری کاخدشہ، تحریک انصاف کارکن زمان پارک پہنچ گئے

77f7e321 9d11 4077 af66 e6f860776d03

رات گئے تحریک انصاف کےچیئرمین  سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر  بڑی تعد اد میں پارٹی کارکنان اور رہنما لاہور زمان پارک  عمران خان کی رہائش گاہ پر پہچ گئی  اور احتجاج شروع کر دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو چیلنج کرتے ہیں، عمران خان زمان پارک کے اندر موجود ہیں آؤ اور گرفتار کرو، ان کا کہنا تھا کہ رات دو بجے ہمیں اطلاع ملی کہ چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ اگر ایسا کیا گیا تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے اور پورے ملک کو جام کر دیں گے۔

قبل ازیں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئے کے رہنما سابق وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کوگرفتار کرنے کیلئے ماحول بنایا جا رہا تھا،لہٰذا ان کی حفاظت کیلئے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے،

انہوں نے دھمکی دی کہ کسی مائی کے لال میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران کو گرفتار کر سکے۔ واضح رہے کہ رات دو بجے کے بعد تحریک انصاف کے بعض کارکنوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کال دی کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس زمان پارک آنے والی ہے لہٰذا کارکن فوری طور پر وہاں پہنچیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481