اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد میں پٹرول کے مصنوعی بحران نے سر اٹھا لیا

599a5637 2dbd 4400 98f5 5e793fefc6ed

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
ایبٹ آباد میں پٹرول کے مصنوعی بحران نے سر اٹھا لیا، پٹرول اور ڈیزل  کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔  پیٹرول پمپس پر  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کی شکایت پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی جس کے نتیجے میں کسی حد تک شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

cd6fb085 445c 4c79 ab5a f316e77ae74a

پیٹرول کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں من مانےاضافے کے حوالے سے موصولہ شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نےرات گئے مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پیٹرول، ڈیزل کا سٹاک چیک کیا، قیمتوں پر عملدرآمد اور عام شہریوں کو پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مقامی لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ کے چھاپوں کے بعد صورت حال میں بہتری آنے لگی ہے۔

دوسری طرف گلیات سرکل بکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں شدید برف باری کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ بکوٹ نتھیا گلی روڈ سمیت متعدد دیہاتوں کے عوام کو سفری مشکلات کا سامناہے۔ دوسری طرف پیر کے روز بجلی کے طویل بریک ڈاون نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

f5106ced 6a82 42c0 a007 8ba7e5e528a0


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481