اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد کےمعروف قانون دان میرحسین عباسی  انتقال کر گئے۔

f677aa5f a940 4f3b b567 3fbbf4934abf

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی ) ایبٹ آباد کی  معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور قانون دان , سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میر حسین عباسی ایڈوکیٹ  انتقال کر گئے۔

ان کی نماز جنازہ گذشتہ روز بار کلب میں  سہہ پہر 3بجے ادا کی گئی ۔میر حسین عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پانچ مرتبہ ڈسڑکٹ بار کے صدر رہے۔  نماز جنازہ میں اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی, مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک مہابت اعوان,صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک امجد ایڈووکیٹ,صدر ہائی کورٹ بار مہدی زمان,سابق صدر پریس کلب عامر شہزاد جدون, آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کے ممبر الیکشن کمیشن وسابق جنرل کونسلر کیہال اربن بنارس عباسی, تحصیل ممبران, کلرک, تاجر برادری, بلدیاتی ممبران,سابق اراکین اسمبلی ,صحافی برادری کے علاوہ مختلف  مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہر آنکھ نم تھی۔  عامر شہزاد جدون, مشتاق احمد غنی,ملک مہابت اعوان ,بنارس عباسی,سردار حسیب عباسی ایڈووکیٹ، ملک امجد ایڈووکیٹ نے میر حسین عباسی کی وفات پر غمزدہ خاندان سے تعزیت اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481