اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیلجیم کی نور! اسلام قبول کرنے والی معمر ترین خاتون

bc9258cc 9975 4a14 ba96 291f9c8a962b

جیورگاٹ لوبپول (Georgette Lepaulle) بلیجیم کی معمر خاتون ہیں۔ جب ان کی عمر 90 برس سے تجاوز کر گئی، یعنی یہ اولاد کی محتاج ہوئیں تو بچوں نے فیصلہ کیا کہ بڈھی سے جان چھڑانی چاہئے۔ ایک دن طے ہوا کہ اگلے روز اسے پیرخانے (اولڈ ہاوس) کے حوالے کر دیا جائے گا۔ جیورگاٹ لوبپول کے پڑوس میں ایک مراکشی خاندان مقیم ہے۔ 40 سال سے اس مسلم فیملی کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔ السید محمد مداح خود بھی مسلم روایات کے امین ہیں اور ان کا گھرانہ بھی، خصوصاً ماں باپ کی عزت و توقیر کے حوالے سے۔ محمد مداح کی والدہ بھی بوڑھی اور جیورگاٹ لوبپول کی ہم عمر ہیں۔

جب اسے پتہ چلا کہ پڑوسی اپنی ماں سے جان چھڑانے والے ہیں تو اس نے ان سے کہا کہ یہ بزرگ تمہارے لئے بوجھ ہے تو میرے حوالے کردو، میری ماں کے ساتھ رہے گی اور میں اپنی ماں کی طرح اس کا خیال رکھوں گا۔ یہ کہہ کر وہ جیورگاٹ لوبپول کو اپنے گھر لے آیا۔ خاتون نے یہاں آکر جو ماحول دیکھا تو اس کی حیرت کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ سارے اہل خانہ مداح کی ماں کیلئے پلکیں بچھانے کو تیار۔ کوئی باہر سے آتا ہے تو پہلے اسے سلام کرکے ہاتھوں کا بوسہ لینا ضروری سمجھتا ہے۔ یہ بوڑھی اماں اس گھر کی ملکہ ہے۔ اسی طرح کے احترام کا سلوک اس بزرگ خاتون سے بھی کیا جانے لگا۔ اس نے سوچا کہ شاید یہ دو دن کی کہانی ہے۔ پھر یہ بھی میرے بچوں کی طرح۔۔۔۔۔۔ مگر نہیں، اس کا خدشہ غلط ثابت ہوا۔ کئی دن گزرنے کے بعد بھی اس کی خدمت و عزت میں کوئی کمی نہیں آئی تو اس نے کہا کہ یہ کیسا خوبصورت دین ہے، یہ تو سراسر رحمت ہے۔ مجھے بھی اس دین میں داخل کردو۔ چنانچہ 91 برس کی اس خاتون نے بھی کلمہ پڑھ لیا اور نور اسلام سے منور ہو گئیں۔ اب یہ جیورگاٹ لوبپول نہیں، نور کہلاتی ہیں۔ یہ اس وقت اسلام قبول کرنے والی سب سے معمر خاتون ہیں اور مراکشی خاندان کے ساتھ ہی ان کے گھر میں مقیم!!
(روزنامہ البیان، یو اے ای۔ روزنامہ الشروق)


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481