اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پولیس تفتیش سست روی کا شکار،ڈائلاسزمیشنوں کا سراغ نہ مل سکا۔

e6849a76 5201 4bc2 b3aa 543f71205c60 1

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال  مری سے ایک ہفتہ قبل  چوری ہونے والی دو ڈائلاسز میشنوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی درخواست پرمقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس  کی تفتیش انتہائی سست روی کاشکار ہے۔حیرت انگیز طور پر ایف آئی آر میں دومشینوں کی قیمت دولاکھ روپے لکھی گئئ ھے جبکہ ایک مشین کی مارکیٹ قیمت کم ازکم  25 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کاکہناہے کہ تحریری درخواست میں مشینوں کی قیمت نہیں لکھی گئی تھی بلکہ یہ  قیمت پولیس کی طرف سے لکھی گئی ھے جس کی درستگی کیلئے تفتیشی افسر سے بات ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کاکہناتھاکہ جب میری تعیناتی سے پہلے جب ایک ڈائلائسزمشین چوری ہوئی تھی تواس وقت پولیس کودرخواست دی گئی مگرپولیس نے  اس میں دلچسپی نہیں لی اور مقدمہ اینٹی کرپشن میں درج کرانے کا کہا۔علاوہ ازیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سات  ملازمین کے نام اینٹی کرپشن کودیئے گئے تھے مگر ایک دوپیشیوں کے بعدکیس مزید آگے نہ بڑھ سکا۔ان کاکہناتھاکہ ڈائلائسزمشینوں اورایل ای ڈی کوبرآمدکرانے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481