اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بچپن میں یتیم ہو جانےوالے محسن نقوی پنجاب کےوزیر اعلی کیسے بنے؟

0cf65cc9 56b3 4174 9230 eb74ba81253b

پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے والے محسن رضا نقوی کا آبائی تعلق جھنگ سے ہے تاہم وہ 1978 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔اور وہ کم سنی میں یتیم ہو گئے تھے ۔ اگرچہ ان کی شہرت تمام سیاسی اور غیر سیاسی اہم حلقوں سے قربت کی ہے۔ وہ جہاں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بہت قریبی ہیں ، وہیں گجرات کے بااثر چوہدری خاندان کے بھی داماد ہیں۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر پولیس افسر اور چوہدری برادران کے بہنوئی اشرف مارتھ کی صاحبزادی ان کی اہلیہ ہیں جو کہ ڈاکٹر ہیں۔

جہاں ایک طرف محسن نقوی کے تقرر کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے وہاں بہت سارے لوگ اس بنیاد پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سرگرمیوں کے دوران انہیں ٹیم کے اجلاسوں میں دیکھا گیا جبکہ اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کسی ایک طرف جھکاؤ رکھنے والے شخص کو نگراں وزیر اعلی نہیں بنایا جانا چاہیے۔ تاہم جہاں تک ذاتی زندگی کا تعلق ہے محسن رضا نقوی کی کامیابی کی طویل داستان ہے جس میں ان کی مسلسل محنت اور لگن کا عمل دخل زیادہ ہے۔

asif ali zardari

سرکاری اسکول سے تعلیم کا آغاز کرنے والے محسن نقوی نےابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل ہائی اسکول سے حاصل کی ،گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ چلے گئے جہاں اوہائیو یونیورسٹی سے صحافت میں ڈگری حاصل کی۔ محسن نقوی پاکستان واپس لوٹے تو امریکا  ہی کےایک اہم نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک ہوگئے اور جلد ہی اس کےریجنل ہیڈ بنا دیے گئے۔

انہیں سی این این کی تاریخ میںکم عمر ترین ریجنل بیورو چیف بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے افغان جنگ کے دوران بھی پر خطررپورٹنگ میںاپنی صلاحیت ثابت کی۔

محسن نقوی نے صرف 30 سال کی عمر میں سٹی نیوز نیٹ ورک کی بنیاد رکھی جس کے یکے بعد دیگرے 6 نیوز چینلز اور ایک اخبار کو کامیابی سے چلا کر دکھایا۔

محسن نقوی کے تقرر پر تحریک انصاف کا ردعمل

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے، فواد چوہدری کا ایک ویڈیو بیان میں  کہنا تھاکہ  الیکشن کمیشن نے کبھی مایوس نہیں کیا، اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

 

 

پرویز الٰہی کیا کہتے ہیں؟

سبکدوش ہونے والےوزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کی مخالفت کردی۔ایک  بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔

پرویز الہٰی اسمبلی نہ توڑنےکی انڈر ٹیکنگ پر بحال

انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے سے انصاف کی توقع کیسےکی جاسکتی ہے؟ میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتاہے؟ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481