اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن نے پنجاب ۔کے پی میں بھرتیوں پرپابندی لگادی

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سرکاری بھرتیوں اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد مجوزہ انتخابات کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کی نگراں حکومتوں کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومتیں الیکشن کے انعقاد کے لیے ادارےکی معاونت کریں۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر کسی بھی سرکاری ملازم کا تقرریاتبادلہ نہیں ہو سکے گا۔ علاوہ ازیں ان دونوں صوبوں میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پنجاب خیبرپختونخوا اور کینٹ بورڈ کے تمام ترقیاتی فنڈز الیکشن کے نتائج کے اعلان تک منجمد رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی ہدایت جاری کی ہے سیاسی بنیادوں پر بھرتی شدہ تمام اداروں کے سربراہان کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ اس کے علاوہ تمام سابق وزرا اور وزرائے اعلی مشیروں اور معاونین کی سرکاری رہائش گاہ پر خالی کروا کر ان کی گاڑیاں بھی واپس لی جائیں ۔
الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلیٰ اور ان کی کابینہ کے ارکان کو کہا ہے کہ وہ تین دن کے اندر اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481