اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی مادری زبانوں کا قومی ادبی میلہ 17، 18اور 19 فروری 2023 کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ، F-5، اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
اس تین روزہ قومی ادبی میلے میں پاکستان بھر سے شاعر، ادیب، دانش ور، لینگویج ایکٹیوسٹ، ماہرین لسانیات اور فنکار شامل ہوتے ہیں۔
گزشتہ برس شائع ہونے والی مادری زبانوں کی کتب کی رونمائی اور گرینڈ مشاعرہ اس میلے کا مقبول ترین سیشن سمجھا جاتا ہے۔
میلے کی سرگرمیوں کو مختلف سیشن میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مادری زبانوں کے ادب کی ہر صنف میں ہونے والے کام کا جائزہ لیا جا سکے۔
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس تک میٹرو بس سروس کے ذریعے رسائی انتہائی آسان ہے۔ اسلام آباد میں آخری سٹیشن سیکریٹریٹ ہے۔ وہاں سے پی این سی اے دس منٹ میں پیدل پہنچا جا سکتا ہے۔
ادبی میلے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جنرل باڈی کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
