اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری  کے گردونواح میں غیرقانونی شکار کا سلسلہ جاری

ec06d526 f0d9 4b5e bc2f 61077667d848

مری  کے گردونواح میں غیرقانونی شکار کا سلسلہ جاری ہے ۔ نایاب نسل کے پرندوں ، فیزنٹس ، ککڑ( جنگلی ہرن) کی نسل کشی تیزی سے کی جارہی ہے جبکہ متعلقہ حکام اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں یا جیب گرم کر کے چپ سادھ لیتے ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق مری شہر سے ملحقہ علاقوں  اور گردونواح کے جنگلات میں ان دنوں  شکاری انفرادی اور اجتماعی صورت میں اسلحہ آٹھائے جنگلات میں  مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں اور فائرنگ کی آوازیں بھی دور سے سنائی دیتی ہیں جبکہ اس بار عام شکاریوں  کے علاوہ سرکاری لوگ بھی شکار کرنے میں مصروف نظر آئے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ مکمل طور پر فلیڈ  سے غائب ہے اور برف باری کے موسم میں مری کے گردونواح کےجنگلات میں ان دنوں غیرقانونی شکارکاسلسلہ عروج پر ھے اوراکثرجنگلات میں ٹولیوں کی شکل میں شکاری شام کے وقت زیادہ دکھائی دیتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مری سے  فوری نوٹس لینے  اور غیر قانونی کام میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔کا مطالبہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481