Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے24نئے کیس رپورٹ

coronavirus India reuters1622217046 0

این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار152کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے24ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.58 فیصد رہی۔ تاہم خوش قسمتی سے کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ملک  کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں446ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.22فیصد رہی ، اسی طرح لاہور میں 861 ٹیسٹوں میں سے 8 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.93 فیصد، پشاور میں کئے گئے 221 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.45فیصد اور راولپنڈی میں 489 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.20فیصد رہی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481