بیروٹ کلاں وی سی کہو شرقی میں حادثے کے نتیجے میں جلہال سے تعلق رکھنے والی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کنارے پیدل چلتی خاتون کو اوسیاہ سے کوہالہ کی طرف آنے والی ایک تیز رفتار مہران کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی، کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ ایک اور گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور فوری طور پر کوہالہ پولیس کو بلا لیا۔
زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز اسپتال اسلام آباد بھیج دیا گیا۔ جائے حادثہ کے قریب واقع نجی سکول میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے حادثے کا مکمل منظر ریکارڈ کر لیا۔
