اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایم کیو ایم نے رات گئے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

ایم کیو ایم کی جماعت اسلامی کو احتجاج میں شرکت کی دعوی

ایم کیو ایم نے رات گئے  کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا، طویل مشاورت کے بعد رات ایک بجے متحدہ کے یکجا ہونے والے دھڑوں کے اتحاد نے اپنے مرکز بہادر آباد میں ھنگامی پریس کانفرنس کے دوران بائیکاٹ کا اعلان کیا، اس دوران متحدہ کے مرکز اور گورنر ہاؤس پر کئی گھنٹے کے طویل اجلاس ہوتے رہے جن میں وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے تاہم آخر کار خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفٰی کمال سمیت دیگر رہنماؤں ن6ے فیصلے کا اعلان کیا۔ تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ ہم پیپلز پارٹی سے ناراض نہیں ہیں اور وفاقی حکومت کے بھی ساتھ ہیں۔

ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے۔ہم عدالت گئے الیکشن کمیشن گئے ۔انتخابات شفاف غیر جانبدارانہ ہونے چاہیں۔درست حلقہ بندیاں کرنا  الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےجس نے اپنی مہ داری پوری نہیں کی ۔جعلی حلقہ بندیوں کے باوجود سب سے بڑے پلیئر ہم تھے۔الیکشن کمیشن نے ہماری بات نہیں سنی۔قومی اتفاق رائے ہے کہ مہاجروں اور ایم کیوایم کی نہ سنی جائے۔ہم الیکشن سے دستبردار ہورہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق موجودہ حالات میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کے میئر بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481