اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان نے اسٹبلشمنٹ کو مفاہمت کا پیغام دے دیا

ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسٹبلشمنٹ کو مفاہمت کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سے لڑائی پاگل پر ہوگا۔ میرے، اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ جو بھی کچھ ہوا اس کو بھلا کر آگے بڑھنے کو تیار ہوں ۔فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کے مجھ پر حملہ کیا گیا میری پارٹی کے لوگوں شہباز گل اور اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا، میں سب معاف کر کے آگے بڑھنے کو تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے کورونا کے دوران اور پولیو کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا ۔ اسی طرح ہمیں احتساب کے لیے اور اسمگلنگ روکنے کے لیے فوج کی مدد درکار ہو گی۔ فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں۔

ملاقات کرنے والے صحافیوں کے مطابق عمران خان  نے  ق  لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کی خواہش بھی ظاہر کی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ ق لیگ کے بڑوں کوبھی مونس نے ہی راضی کیا اور انہیں بتایا کہ ہمارا  مستقبل پی ٹی آئی کے ہی ساتھ ہے۔

عمران خان نے  یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں میڈیا چینل بند کرنے، صحافیوں کو ملازمتوں  سے نکالنے اور میڈیا سے زیادتیوں سے ان کا کوئی واسطہ  نہیں تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481