اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ،نواز لیگ نے پنجاب پر گرفت کھو دی۔ انصار عباسی

ن لیگ کا اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کارروائی کا عندیہ

سینئر صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ نون لیگ نے پنجاب پر اپنی گرفت کھودی ہے، پنجاب اسمبلی میں نواز لیگی رہنماؤں کے بڑے بڑے دعووں کے باوجود پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئے اس پر نواز لیگ کی لندن قیادت یعنی نواز شریف اور مریم نواز سخت برہم ہیں اور انہوں نے پنجاب کے ذمہ داروں بالخصوص رانا ثناءاللہ اور عطاتارڑ سے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ یہ سب  کیوں ہوا ؟

لندن،نواز شریف اور مریم نواز جنیوا روانہ

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ کئی روز سے جاری سرگرمیوں میں مرکزی کردار مذکورہ دونوں شخصیات ادا کر رہی تھیں جن کا دعوی تھا کہ ق لیگ اور تحریک انصاف کے بارہ سے پندرہ ارکان  ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ دونوں نے لاہور میں کیمپ لگا لیا تھا۔ ان میں سے اول الذکر یعنی رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب حکومت کو ساتھ لے کر ہی واپس اسلام آباد جائیں گے جبکہ عطا تارڑ میں نے چیلنج دیا تھا کہ اگر پرویز الہی اعتماد کے ووٹ کے لیے ایک سو چھیاسی ارکان پورے کر لیتے ہیں تو وہ سیاست ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیں گےتاہم وقت آنے پر نہ صرف پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا بلکہ اگلے روز عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لئے گورنر کو ایڈوائس بھی بھیج دی ۔ اس طرح وفاق میں حکومتی جماعت مسلم لیگ نون کی قیادت کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

2331257 pervezelahi 1654428405 945 640x480 1hamzashahbaz
سینئر صحافی انصار عباسی کے مطابق اس صورتحال پر لیگی قائد میاں نوازشریف سخت برہم ہیں اور انہوں نے پنجاب میں سیاسی معاملات کی نگرانی کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا ہے تاہم انصار عباسی کے مطابق بنیادی طور پر یہ لیگی قیادت کی ناقص حکمت عملی ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے اور عمران خان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے پہلےضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے حکومت اور اتحادی جماعتوں کو شکست دی اور اب پنجاب میں نواز لیگ کو یہ صورتحال دیکھنی پڑرہی ہے۔

2124154 RanaSanaullah 1577179229

اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت نے پنجاب کے معاملات جونیئر اور ناتجربہ کار لوگوں کے ہاتھ میں دے دیے ہیں خود مریم نواز شریف کئی ماہ سے لندن میں ہیں جبکہ نواز شریف دو سال سے وہیں مقیم ہیں۔ چند ماہ تک وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے حمزہ شہباز بھی جب سے لندن گئے ہیں واپس پلٹ کر نہیں آئے۔انصار عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی بھی صورت انتخابی میدان میں شکست کھاتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ اگر کسی بھی خوف اور خطرے کے پیش نظر مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کردی اور مشکل حالات میں خود کو پھنسا لیا تو بہتر یہی ہے کہ ملک کو الیکشن کی طرف جانے دیں ،عمران خان کو ایک بار پھر اقتدار میں آنے دیں۔غالب امکان یہی ہے کہ وہ پہلے کی طرح پالیسیاں جاری رکھیں گے اور ڈیلیور نہیں کر سکیں گے اور اس طرح مسلم لیگ نون اگلی مدت کے لئے ایک بار پھر قسمت آزمائی کر سکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481