اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلیات میں جنگلی چیتوں کا راج برقرار،بکرےکو بچاتےمعمر شخص زخمی

e76d4c69 02c2 4ee3 8564 af3a22bcf7ff

گلیات کی یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں اخروٹہ میں جنگلی چیتوں کا راج برقرار ،جبکہ مقامی باشندے خوف کا شکار ہیں۔  اخروٹہ کا رہائشی ضعیف العمر شخص محمد سلیمان اپنے بکرے کو بچانے کی کوشش کے دوران چیتے کے حملے سے زخمی ہو گیا جبکہ چیتے نے اس کا قیمتی بکرا بھی مار دیا۔

 

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسی گاؤں کے ایک شخص کے تین قیمتی بکرے بھی جنگلی چیتے کا شکار بن چکے ہے۔ پچھلے تین ماہ کے دوران اخروٹہ کے غریب لوگ سولہ بکرے / بکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کو تحریری رپورٹ کے باوجود ابھی تک کوئی کاروائی  عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

مقامی لوگوں کے مطابق حالیہ واقعے میں ضعیف العمر شخص اپنے بکرے کو چیتے سے بچانے کی کوشش میں تھا کہ چیتے نے اس پر حملہ کر کے معمر شخص کو معمولی زخمی کر دیا۔جبکہ اس کے قیمتی بکرے کو مار دیا۔۔ایک ہفتہ قبل بھی محکمہ وائلڈ لائف کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا کہ جنگلی چیتوں کا انسانی آبادیوں میں داخل ہونا خطرے سے خالی نہیں ہے اور کسی بھی وقت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ موجود ہے۔
مقامی لوگوں میں  اس حوالے سے شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار ہوش کے ناخن لیں, اس جگہ پر پنجرے نصب کر کے چیتے کو پکڑنے کے ساتھ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور لوگوں کے مال مویشی کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481