اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اے بنتِ پیمبرؓ!

Picsart 23 01 13 12 00 28 888

تو لختِ جگر ہے شہِ شاہانِ رسلؐ کی
کیا ان کو مقدم ہے تری ذات سے بڑھ کر
اے بنتِ پیمبرؓ!

سکھلائی ہیں عورت کو حیا داریاں تو نے
ہے ذات تری لاکھوں مثالوں کے برابر
اے بنتِ پیمبرؓ!

کردار ترا سب کے لیے نور کا مینار
گفتار تری عنبر و ریحاں سے معطر
اے بنتِ پیمبرؓ !

مدحت تری الفاظ کی سرحد سے وراء ہے
کیا لکھیں تری ذات پہ مجھ ایسے سخن ور
اے بنتِ پیمبرؓ !

عبدالرحمان واصف
کہوٹہ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481