اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایم کیو ایم کی دھمکی پر سندھ حکومت کا آدھی رات کو یو ٹرن،بلدیاتی الیکشن ملتوی

651bb6cc e6b7 4f9a 9329 567714242dcc

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کی دھمکی پر نصف شب کو یو ٹرن لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جا رہے ہیں جبکہ حلقہ بندیوں کا نوٹی فیکیشن بھی رات گئے واپس لے لیا گیا ہے۔۔ واضح رہے کہ متحدہ پاکستان کے مختلف دھڑوں نے اپنے انضمام کے اعلان کے ساتھ ہی دھمکی دی تھی کہ وہ موجودہ حلقہ بندیوں کے ساتھ 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات  شرجیل میمننے رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹی فیکیشن واپس لے لیا ہے، اب کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 تاریخ کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں،  اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ایم کیوایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اتحادیوں کے مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے۔ اسی لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی ،حیدرآباد اور دادو میں 15 تاریخ کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے، البتہ سندھ کے باقی تمام اضلاع میں الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔

ایک سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ دادو میں سیلابی پانی کے باعث الیکشن ملتوی کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ چکی ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481