اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرویز الہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کب کیے ؟

50ae1ff0 efdd 412c 8168 3c38ca5b5fc8

طویل مزاحمت اور تاخیری حربوں کے بعد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بالآخر اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو بھجوا دی اور گورنر  بلیغ الرحمٰن نے ٹوئٹر کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں سمری موصول ہوگئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے سمری پر دستخط جمعرات کو  نہیں کیے بلکہ آج صرف تاریخ ڈالی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کا یہ دعوی درست تھا کہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر وزیراعلی پنجاب پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔

CM Punjab 5

عمران خان کے ساتھ ان کی ملاقات کے بعد رسمی طور پر اس کا اعلان فواد چوہدری نے کیا ۔ واضح رہے کہ جمعرات کی شام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی رائے دی۔ ذرائع کے مطابق بعض شرکا کا خیال تھا کہ اسمبلی توڑنے میں کچھ مزید وقت لیا جائے تاہم عمران خان نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا۔
اجلاس کے فورا بعد وزیراعلی پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں حتمی فیصلے کے بعد فواد چودھری نے اس حوالے سے اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گورنر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو اڑتالیس گھنٹے میں آئین کے مطابق اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481