اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کالجز کی تاریخ میں گریڈ 21 میں ترقی پانے والے پہلے پروفیسر

6266cb50 6d98 45c9 ace3 9d9a6d47e4c7

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )
پاکستان میں کالجز کی تدریسی  تاریخ میں گریڈ 21میں پہلی ترقی پانے پر پروفسیر منظور الحسن کے اعزاز میں خیبر پختون خوا کامرس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز غضنفر علی تھے۔ تقریب سے صدر خیبر پختونخوا کامرس ٹیچرز ایسوسی ایشن وحید خٹک،ڈائریکٹر ایڈمن پروفیسر سمیع اللہ خان ،پروفیسر منظور الحسن پرنسپل کامرس کالج ایبٹ آباد ،جمشید خان صدر کپلا ،پروفیسر شفیق الرحمن عباسی صدر ہزارہ ڈویژن ،سابق پرنسپل سید عارف زاہد ،سابق ڈائریکٹر جنرل پروفسیر محمد ندیم ،فیض محمد جنرل سیکرٹری کپلا اور دیگر نے  بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر کامرس ٹیچرز ایسوسی ایشن پشاور ڈویژن کے صدر پروفسیر ندیم انجم انصاری ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر وارث خان ،مانسہرہ ،ہری پور ،بالاکوٹ،پشاور کے پرنسپلز اور پروفیسرز  بھی موجود تھے ۔صدر خیبر پختونخوا کامرس ٹیچرز ایسوسی ایشن پروفسیر وحید خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ درجاتی فارمولہ کے لئے سخت ترین جدوجہد کی ہے۔گریڈ 21 کی منظوری 12ستمبر 2022کو دی گئی جو ایسوسی ایشن کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ درجاتی فارمولا میں بی ایس ،ایم فل ،ایم ایس اور پی ایچ ڈی الاؤنسز کے لئے کوششیں جا ری ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ پر  زور دیا کہ وہ ضم اضلاع میں بھی اسی فارمولا کے تحت اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس میں پ 70 لاکھ سرکاری ملازمین بھی سخت متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گریڈ 20میں DRA الاؤنسز کی کٹوتی کو ختم کرنے کے لئے افسران سے مل کرکے حل نکالا جا ئے گا ۔

کالجز کی تاریخ میں گریڈ 21میں پہلی ترقی پانے والے پرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد پروفسیر منظور الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے لئے اعزاز ہے کے اگلے گریڈ میں ترقی ملی اور وہ اس میں سب سے پہلے ہیں۔انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سر انجام دیں گے۔اور طلبہ واساتذہ کی ترقی وکامیابی اور بہترین مستقبل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے
قبل ازیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز غضنفر علی نے کامرس کالج ایسوسی ایشن کے مطالبات  پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے گریڈ 21 میں پہلی ترقی ملنے پر پروفسیر منظور الحسن کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب میں ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمان خصوصی اور دیگر عہدیداران کو گلدستے بھی پیش کئے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481