اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں برفباری کے دوران ٹریفک پولیس کا ہنگامی پلان تیار

924c1e12 83f4 43ad 81af 9dbe2f712e2e

ملکہ کوہسار مری میں برفباری شروع ہوگئی ہے جو تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔برف باری کے پیش نظر مری کلڈنہ چوک میں کے پی کے جانے والی ٹریفک کے لیے Diversion لگا دی گئی ہے۔ مری ٹریفک پولیس نے برف باری کے دوران سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ضروری انتظامات کر لئے ہیں اور ہنگامی پلان بھی ترتیب دے دیا ہے۔

مری کلڈنہ چوک میں ٹریفک ڈیوٹیکیلئے پولیس اہلکاروں کی نفری تعینات ہے ہے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے سہولت سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی مری عرفان حیدر نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ دوران برفباری  کے پی کے ،ایبٹ آباد جانے سے گریز کریں اور متبادل راستہ اختیار کریں۔

دریں اثنا ڈی پی او مری فراز احمد نے برف باری کے حوالے سے ڈویژن کے ایس ڈی پی او  ، ڈی ایس پی ٹریفک ، ایس ایچ او،ٹریفک انچارج کو  ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2023 سنو فال کے دوران  مری میں سیاحوں  کی تعداد میں بتدریج اضافہ ھو گا لہٰذا  سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

ایس ڈی پی او مری سرکل سردار اظہر محمود اور ڈی ایس پی ٹریفک عرفان حیدر خود فیلڈ میں رہ کر سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کریں گے،سنو فال کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس اہلکار مزید تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کا مری شہر میں پرابلم پیش نہ آئے،ڈی پی او مری نے امید ظاہر کی کہ بہترین حکمت عملی کے باعث مری کی کسی شاہراہ پر رش نہیں بننے دیا جائے گا،

e97e9668 4100 4a01 87e5 28dc944de805

ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے سفر کو محفوظ ،پر سہولت اور خوشگوار بنانے کے لیے ٹورازم پولیس فورس 24/7مصروف عمل ہے ،تنگ سڑکوں اور دو طرفہ ٹریفک چلنے کے باوجود ٹریفک کی بلاتعطل روانی جاری رکھی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی کے لیے ضلع پولیس مسلسل پیٹرولنگ کرے گی اور ٹریفک کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

سیاحوں کی سہولت کےلئے ان میں آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ڈی پی او مری کے مطابق ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کی کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام سٹاف کے پاس محکمہ جات کے ایمرجنسی نمبر محفوظ ہونے چاہئیں ،رش والی جگہ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ ضلع پولیس کی نفری بھی تعینات کی جائے گی،

13f5ab93 1ea5 452f 91bd d35dd499a3b9

مری آنے والے سیاح کسی قسم کی مدد و رہنمائی کےلئے ہیلپ لائن 1757یا 15, آفس نمبر 0519269277پر ٹریفک دفتر نمبر 0519269200پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈویژن آفیسر اور ایس ایچ اوز ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے

ترجمان ٹریفک پولیس مری کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب محمد عامر ذوالفقار کے ویژن کے مطابق مری میں شہریوں اور سیاحوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481