اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ اور گلیات کے پہاڑوں پر گذشتہ رات سے برف باری کا نیا سلسلہ شروع

921eea4c 1cbd 453d 96fc d22928ef65f7

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) سرکل بکوٹ اور گلیات کے پہاڑوں پر گذشتہ رات سے برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مکش پوری، ایوبیہ ، گلیات اور نواحی علاقوں کے پہاڑوں نے برف کی چارد اوڑھ لی ہے۔ سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جہاں برف باری سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہیں متعلقہ  ادارے ریسکیو 1122  اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی سیاحوں اور مقامی لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے متحرک ہوجاتے ہیں۔
ریسکیو 1122 گلیات کے اہلکار برف باری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

4d3a5231 e77f 4721 a5cf b1a4a329acc2
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی ہدایت پر کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے گزشتہ رات سے گلیات کی تمام شاہراہوں اور نتھیاگلی بازار میں ریسکیو اہلکار اپنے فرائض دینے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ریسکیو ٹیم  کے ارکان برف باری میں کام شروع کرنے سے قبل تلاوت قرآن پاک اور دعا کے بعد کام کا آغاز کرتےہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481