اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی حمایت پر چین ڈٹ گیا، مغرب کی الزام تراشی مسترد

china

چین نے مغرب کا پراپیگنڈا اور الزامات مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی مدد اور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اورکہا ہےکہ مغرب چین پر الزام تراشی کے بجائے پاکستان کی ٹھوس مدد کرے۔

منگل کے روز پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نےاپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، مغربی مالیاتی ادارے الزام تراشی نہیں ٹھوس مدد کریں، پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداریکے توانائی منصوبوں سے ترقی کی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ گوادرکا زیر تعمیر ائیرپورٹ چین کا اب تک کا سب سے بڑا غیر ملکی امدادی منصوبہ ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 160ملین ڈالر امداد دی ہے، چین اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیےکام کرنےکا خواہش مند ہے۔

چینی سفیر نے بتایا کہ گزشتہ سال چین نے پاکستان کو 15 بلین یوآن تجارتی قرض اور دو بلین امریکی ڈالر فراہم کیے ہیں، دونوں ممالک اسٹریٹجک پارٹنر ہیں جو تمام اچھے برے حالات میں ساتھ کھڑے ہیں، چین نے سی پیک میں 25.4 ارب ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی اور 2.12 ارب ڈالر ٹیکس اداکیا، پاکستانی عوام کے لیے ایک لاکھ 92 ہزار ملازمتیں پیدا کیں، پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کےکاروبار سمیت دیگر تمام منصوبے شفاف ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے میں مددکی ہے۔

نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ امریکا نے چین کو گھیرے میں لینے اور قابو پانےکے لیے علاقائی ممالک میں انڈو پیسیفک حکمت عملی بنائی ہے، امریکا، بھارت اور آسٹریلیا کو چین اور روس کے خلاف استعمال کرنےکے لیے ان کی مدد کر رہا ہے، چین کو گھیرنے کے لیے امریکی انڈوپیسیفک حکمت عملی ناکام بنائیں گے، چین کے خلاف گروہ بندی کرنے کے امریکی اقدام کو حمایت نہیں ملےگی اور اسے ناکامی ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481