اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایس آئی افسران کے قتل میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری

2426360 sahiwalterrosist 1673371038

خانیوال میں گذشتہ دنوں آئی ایس آئی  کے دو افسران کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں،  جبکہ دہشت گردی  کے مذکورہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں، مبینہ حملہ آوروں  کے نام عمر خان اور اسد اللہ خان ہیں جن  کی تصاویر ملک بھر میں تمام چیک پوسٹوں پر فراہم کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خانیوال  حملےمیںملوث ایک دہشت گرد کا نام عمر خان ولد اکرم خان ہے اور وہ چک نمبر 32/3910 آر خانیوال کا رہائشی ہے، اسکی تصویریں اور دیگرتفصیلات پولیس ناکوں پر اہلکاروں کو فراہم کردی گئی ہیں۔

446788cf 3d1c 4826 acd9 5b38d0d2b7ef 1

ذرائع کےمطابق ملزم عمر خان بھیس بدلنے کا ماہر ہے اور اب تک کئی وارداتیں کرچکا ہے،ملزم نے چند روزقبل خانیوال کے ہوٹل کی پارکنگ میں حاس ادارے کے دو افسران کو قتل کردیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481