اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنیوا کانفرنس ،سیلاب متاثرہ پاکستان کیلیے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان.

5 5

جینیوا(کوہسار نیوز)پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے جینیوا میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے دوران عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان کو 10 ارب 57 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے 4.2 ارب ڈالر اور عالمی بینک کے دو ارب ڈالر شامل ہیں۔
میڈیا نیوز کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی اپیل اور پاکستان کی میزبانی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں عالمی کانفرنس جاری ہے جس کے کئی سیشن ہیں۔ کانفرنس ’’موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والا پاکستان‘‘ کے عنوان سے ہو رہی ہے۔
کانفرنس کا آغاز سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کو وسائل کی فراہمی کی نشست سے ہوا۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہی، نقصانات، امداد اور بحالی سے متعلق خصوصی وڈیو بھی کانفرنس میں دکھائی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

انتونیو گوتیریس
سیکریٹری جنرل اقوام ِ متحدہ انتونیو گوتیریس نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بڑا حصہ متاثرہوا، تباہی کا خود مشاہدہ کیا اور تباہی کے مناظردیکھ کر دل ٹوٹ گیا، سیلاب سے 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے اور ملک کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کرحیران ہوا، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، 3 سال کی مدت میں 16.3 بلین ڈالر کی امداد درکار ہوگی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف
وزیرِاعظم شہباز شریف نے خطاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی، بحالی کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کادکھ،دردمحسوس کرنےپرتمام شرکاکاشکریہ اداکرتاہوں، آج ہم تاریخ کےاہم موڑپرکھڑےہیں، سیلاب سےپاکستان میں بڑےپیمانےپرتباہی ہوئی، 33ملین لوگ متاثرہوئے، مکانات،تعلیمی ادارے،زراعت کےشعبوں کونقصان پہنچا، انفرااسٹرکچرکی تباہی کیساتھ معیشت بری طرح متاثرہوئی، متاثرین کی تعمیرنواوربحالی کیلیےبڑےپیمانےپرامدادکی ضرورت ہے.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481