اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

11 سے 13 جنوری کے دوران مری گلیات میں برفباری کا امکان

520cd1d4 8e5b 46da a1cc 8985e332f3ff

11 سے 13 جنوری کے دوران مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12  سے 15 جنوری کے درمیان پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہو سکتے ہیں جبکہ کراچی میں 12 سے 18 جنوری تک شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ادھر پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری کی رات سے داخل ہورہی ہیں جو 11جنوری بدھ کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔
اس کے نتیجے میں 11 سے 13 جنوری کے دوران مری میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
11 سے 13 جنوری کے دوران اسلام آباد، سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ،فیصل آبا،د بھکر ،لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، اوکاڑہ، لاہور ،ساہیوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ 11 اور 12 جنوری کو ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ خانیوال ملتان اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مری کیلئے خصوصی الرٹ
11 سے 13 جنوری کے دوران مری میں شدید برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بارش کے دوران سیاحوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دھند کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔

rain

پنجاب میں بارش فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے پیش نظر رہیں اور عوام کو کسی بھی مالی یا جانی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری پیشگی اقدامات کیے جائیں۔ تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو فعال رکھیں اور خطرناک موسم کے دوران 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں۔

پنجاب کےجن علاقوں میں معمول سے کہیں زیادہ اور شدید سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ان میں  وسطی اور جنوبی  پنجاب کے اضلاع گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، قصور ، وہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال، حافظ آباد، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، لیہ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
یہ پاکستان بھر میں خصوصا” پنجاب میں تاریخ کی سردی کی شدید ترین لہر ھو گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481