اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

"وہ جاتے جاتے آٹے کا انتظام کر گیا”

345c19bd e007 4d14 943a 4add656854b2

79bff333 8480 4fd9 9b50 576fe28ddc0aصاحب تحریر

روٹی نہیں۔ آٹا بھی نہیں بچے بھوکے ہیں۔
وہ کچھ دیر سوچتا رہا اس کے پاس کل 5 سو روپے تھے اور مہینے کے پورے 23 دن ۔۔۔ مزدوری بھی وقت پر نہیں ملتی تھی ۔۔۔
تب ہی باہر شور سا مچ گیا ۔۔
سستے آٹے کا ٹرک آیا ہے ۔۔کسی نے چلا کر کہا ۔۔۔ وہ چپل پہنے بغیر دوڑ گیا بیوی نے لپک کر چولہے میں کاغذ اور لکڑی کی کھپچیاں جمع کے آگ لگائی اور کل پڑوس سے آنے والی دال گرم ہونے کے لئے چولہے پر رکھ دی ۔۔۔
شور بڑھ گیا
عورت نے جھانک کر دیکھا لوگ ٹرک کے گرد کھڑے ہوئے تھے ۔۔۔ ” چلو آٹا تو ملے گا ”
وہ پھر آکر بیٹھ گئی ۔۔مگر چند منٹ بعد ہی بھگدڑ سنائی دی وہ گھبرا کر باہر نکل آئی ۔۔۔ وہاں سے لوگ منتشر ہورہے تھے مگر وہ نہیں تھا ۔۔۔ ٹرک کے قریب کوئی لیٹا تھا اور کچھ لوگ سر پکڑے بیٹھے تھے
کچلا گیا بھگدڑ میں۔۔۔ کوئی اواز آئی ۔۔
وہ گھر آکر بیٹھ گئی ۔۔
اس کا سب کچھ ختم ہورہا تھا بس یہ امکان تھا کہ تین چار دن تک بچوں کے لئے گھر میں آس پڑوس سے کھانا آتا رہے گا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481