اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔ اسحاق ڈار کا دعوٰی

ishaq

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے دعوٰی کیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ متحدہ عرب امارات کے بینکوں کا قرضہ اتارنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر محض 4.5ارب ڈالر رہ گئے ہیں جو کہ گزشتہ 8 سال 9 ماہ کے عرصے کے دوران کم ترین سطح ہے۔
ذرائع کے مطابق مطابق ایمرٹس بینک کو 60 کروڑ ڈالر اور دبئی اسلامک بینک کو 42 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں،
تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم  واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت  زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں  بلکہ 10 ارب ڈالر ہیں، جبکہ  کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایفکا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی، جنیوا سے واپسی پر 3 روزہسرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں رکوں گا،  ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481