اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان مجھ سے ناراض کیوں ہیں ؟ حامد میر نے اصل وجہ بتا دی

60dea532 ff3b 4e0d b2b3 0ff96165fd17

سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان میرے ذریعے آئی ایس آئی کے میجر جنرل فیصل نصیر سے رابطہ کرنا چاہتے تھے۔ حامد میر کے مطابق عمران خان کے ایک قریبی ساتھی نے اس سلسلے میں ان سے بات کی اور جنرل فیصل نصیر سے رابطہ کرانے کی درخواست کی۔ میں نے ان سے صاف کہہ دیا کہ میرا فیصل نصیر سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔

اس جواب سے وہ صاحب ناراض ہوگئے جو پیغام لے کر آئے تھے۔ حامد میر کے مطابق عین ممکن ہے کہ عمران خان اسی وجہ سے مجھ سے ناراض ہوں اور انہوں نے ایک بار پھر مخالف صحافی کے طور پر میرا نام لیا ہو ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیرآباد میں اپنے اوپر ہونے والے حملے کی خبر چلانے کے حوالے سے جن صحافیوں کے نام لیے ہیں ان میں حامد میر کا نام سر فہرست ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481