اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ مری کو ایک سال مکمل ۔ جی پی او چوک پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

c5fa6fe0 ebdc 4210 be7d f5422bf626c2

سانحہ مری کا ایک سال مکمل ہونے پر ہفتے کے روز جی پی او چوک مری میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مری نے کی۔ اس موقع پر سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیےفاتحہ خوانی کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سات جنوری کو برفانی طوفان کے نتیجے میں پھنس جانے والے سیاحوں میں سے 22 ابدی نیند سو گئے تھے۔ یہ ملکہ کوہسار مری کی تاریخ کا المناک ترین واقعہ تھا جس میں اتنی زیادہ جانیں ضائع ہوئیں۔اس سانحے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ  نے ایک خصوصی بینچ تشکیل دیا تھا جس نے چند ماہ قبل سانحہ کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے میں انیس کے قریب انتظامی محکموں اور اداروں کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔جبکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کے لئے گائیڈ لائن بھی فراہم کی گئی تھی۔
سانحہ مری کے بعد حکومتی سطح پر جو اقدامات کیے گئے ان میں مری کو تحصیل سے اپ گریڈ کر کے ضلع کا درجہ دینا بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے بنیادی اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں جن میں ڈی پی او ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی عہدوں پر افسران کا تقرر شامل ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کے انتظامی انفراسٹرکچر کی تکمیل میں ابھی کئی مراحل باقی ہیں جن میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے مقام کا تعین ، عمارات کی تعمیر ، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے علاوہ درکار اسٹاف کی تقرری بھی شامل ہے۔

دعائیہ تقریب کا احوال۔

869fb65e 6840 4ab9 b7f3 5053dc56103b

مری سے سینئر صحافی  شاہد ممتاز عباسی کی رپورٹ کے مطابق  سانحہ مری کے شہداء کے لیے آج جی پی او چوک مری میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او مری فراز احمد ، ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا ، اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف ، اے ڈی سی آر  کیپٹن وقار احمد ، ایس ڈی پی او محمد اظہر ، ڈی ایف او وجہی الدین ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔دعائیہ تقریب میں سنیئر افسران کے علاوہ ہوٹل ایسوسی ایشن ، میڈیا نمائندگان سمیت سیاحوں اور مری کے عوام نے بھی بڑی تعداد شرکت کی۔ تقریب میں شہدائے مری کے درجات کی بلندی کے لیے دُعا کی گئی ۔

ڈی پی او مری فراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو ہم کبھی  بھول نہیں سکتے، حکومت کی کوشش ہے کہ ایسے واقعات  دوبارہ کبھی رونما نہ ہوں۔  ملکہ کوہسار مری ایک سیاحتی مقام ہے جہاں سے پر سارا سال سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس وقت سیاحوں کو برف باری کے حوالے سے سہولیات دینے کے لیے  پنجاب  حکومت نے تمام ضروری  اقدامات کر رکھے ہیں۔ سیاحوں کی مدد اور راہنمائی کے لیے اہم پوائنٹس پر جوان تعینات ہیں جو 24 گھنٹے  مصروف عمل  رہتے ہیں۔

ڈی پی او  مری اور دیگر افسران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداءکے خاندانوں  کے ساتھ کھڑے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481