اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت 9 جنوری کو ہوگی

imran khan 3

عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت 9 جنوری کو ہوگی ۔لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس عابد عزیزشیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ رجسٹرارآفس نے کیس کی سماعت سے متعلق کازلسٹ جاری کردی۔عدالت عالیہ کا بینچ عمران خان کی نااہلی سے متعلق دو مختلف درخواستوں پرسماعت کرےگا۔

واضح رہے کہ جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے نااہلی سے متعلق درخواستوں پرفل بینچ بنانےکی سفارش کی تھی۔

ایڈووکیٹ آفاق احمد نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ شہری جابرعباس خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کااقدام چیلنج کررکھا ہے۔

دوسری طرف نا اہلی  کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پر عمران خان کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا ہے اور انہیں  11 جنوری کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مقررہ تاریخ پر ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

یہ امر قابل ذکر ہے  کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو نااہل قرار دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481