اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈارمیرے خلاف 6 ماہ مہم چلاتےرہے،مفتاح اسماعیل پھٹ پڑے

0ce49f78 5374 4d1b aff7 4f0a54c7b831

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف پھٹ پڑے ۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہاسحاق ڈار 6مہینے سے میرے خلاف مہم چلا رہے تھے ۔ اینکرز کو فون کرکے میرے خلاف پروگرام کرائے جا رہے تھے۔ پھر ٹی وی پر آکر کبھی کہتے تھے کہ میں ڈالر ایک سو اسی کا کردوں گا کبھی کہتے تھے 160 کا کر دوں گا۔

ایک انٹرویو میں اس اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار چونکہ نواز شریف کی بیٹی کے سسر بھی ہیں اور لندن میں رہتے ہیں ، تو ان کے قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیر خزانہ بنا دیں میں سب ٹھیک کر دوں گا۔ ڈالر سستا کر دوں گا۔ پٹرول نیچے لے آؤں گا ،دودھ اور شہد کی نہریں بہا دوں گا ، وغیرہ وغیرہ ۔ مگر آج کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے اگر کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا جاتا تو افسوس نہ ہوتا اور پھرہٹانا بھی تھا تو باعزت طریقے سے ہٹاتے۔ میں امریکہ کے دورے پر تھا وہاں سے لندن گیا تو مجھے بارہ لوگوں کے سامنے رسوا کر کے نکالا گیا۔ یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے ۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا بہت شوق ہے ۔وہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ میں ان کے علاوہ کسی کو وزیر خزانہ نہیں ہونا چاہیے۔ 2017 میں جب وہ لندن گئے تو ان کی جگہ میں وزیر خزانہ بنا۔ اس وقت بھی وہ ٹی وی پر آکر میرے خلاف باتیں کیا کرتے تھے۔ جب ہماری حکومت آنے والی تھی تو احسن اقبال کے بیٹے کی شادی میں ایک خاتون وزیر نے مجھے کہا کہ اگر آپ وزیر خزانہ بن جائیں تو کیا چار پانچ مہینے میں ہم معیشت ٹھیک کر لیں گے ؟ میں نے جواب میں کہا کہ میں اس وقت تو شاید ٹھیک ہو جائے لیکن میاں صاحب ( نواز شریف ) مجھے ہٹا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ان پر بڑے مہربان رہے ہیں۔ انہوں نے وزارت خزانہ سے ہٹائے جانے کے بعد بھی کہا تھا کہ کابینہ جوائن کر لو لیکن میں نے معذرت کر لی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481