اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری کیوں جاری ہوئے ؟

بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری کیوں جاری ہوئے ؟

مارگلہ کی پہاڑیوں کا قدرتی حسن تباہ کرنے کے مقدمے می وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

سینئیر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف نے ملزم محمد علی سیف کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بیرسٹر محمد علی سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی کے پی کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کرکے قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018ء سے مقدمہ زیر سماعت ہے۔

یہ مقدمہ لینڈ سکیپ آرڈیننس اور انوائرمنٹل ریگولیشن 2008ء اور ایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی کے باوجود بیرسٹر سیف حاضر نہیں ہو رہے تھے جس کے بعد ان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بیرسٹرسیف ماضی میں پرویز مشرف کے قریبی ساتھی رہے ہیں اور وہ متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481