اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان،بھارت،تاجکستان اورافغانستان میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(کوہسار نیوز) اسلام آباد، پشاور، مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میڈیا نیوز کے مطابق اسلام آباد،پشاور، مری ،ہری پور، پنڈ دادن خان ،گلگت بلتستان ،باجوڑ،وادی لیپہ فیصل آباد کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔
زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 173کلو میٹر تھی۔

پاکستان کے علاوہ بھارت ، تاجکستان اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
آخری اطلاعات تک زلزلے کے نتیجے میں کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تاہم اس حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481