اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نے بے مثال کارنامے انجام دیئے

8211cd35 6bf8 427e b3bf 125fc8807c8a

خانیوال کے قریب دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر مادر وطن پر قربان ہونے  والے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ونگ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

شہداء کی نماز جنازہ  تین شہروں ملتان، خانیوال اور لاہور میں ادا کی گئیں۔ نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، سول و  ملٹری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے شہدا کے جنازوں کو کندھا بھی دیا۔ انہوں نے شہید افسر کے بیٹے کو گلے لگا کر تسلی دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نوید صادق کون تھے؟

خانیوال کے قریب دہشت گردوں کی گولیوں سے شہید ہونے والے آئی ایس آئی انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر نوید صادق فرائض کی ادائیگی کے دوران جرات و بہادری کی داستانیں رقم کر چکے تھے اور انہیں  23 مارچ 2021 کو  ملک دشمن عناصر کے خلاف ان کی بہادری اور جرات کے اعتراف میں ستارہ شجاعت سے نواز گیا تھا۔dg isi attends funeral prayers for martyred ctd officers 1672850497 3668

نوید صادق نے بطور سب انسپکٹر 2002 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں مقابلہ کا امتحان دے کر 2009 میں آئی ایس آئی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہوئے۔

انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران جان پر کھیل کر  کالعدم تنظیموں کے اہم نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا،  کئی ماہ کی کوششوں کے بعد داعش کی اعلیٰ کمانڈ تک رسائی حاصل کی اور فیصل آباد میں ان کی کمین گاہ کا پتہ لگا کر چھاپہ مارا اور دہشت گردوں کو بے اثر کیا۔اسی طرح  انہوں نے گوجرانوالہ میں بھی  خودکش حملہ آوروں کا مردانہ وار  مقابلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ  بھی شہید نوید صادق ہی نے لگایا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ہی یونٹ کے دو افسران انسپکٹر عمر مبین جیلانی اور سب انسپکٹر یاسر کو شہید کرنے والے کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک بھی بریک کیا، واضح رہے کہ شہید کی  اہلیہ بھی انسداد دہشت گردی ونگ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید صادق کو خانیوال میں جب دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اس وقت بھی وہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والی ایک کالعدم تنطیم کے نیٹ ورک کو توڑنے کے مشن پر تھے کہ ملزم عمر خان نے انہیں نشانہ بنا کر ان کے ساتھی افسر ناصر عباس سمیت شہید کردیا۔446788cf 3d1c 4826 acd9 5b38d0d2b7efملزم عمر خان

دریں اثنا ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کو ایک تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے شہید کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  اس مقدمے میں دو افراد نامزد کیا گیا جبکہ ایک ملزم عمر نیازی  پہلے سے ہی سی ٹی ڈی کی واچ لسٹ میں شامل تھا۔

گزشتہ روز  خانیوال کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ کےنتیجے میں سی ٹی ڈی کے افسران نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین شہید ہوگئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481