اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سٹی ٹریفک پولیس مری نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

مری میں برف باری کے دوران ٹریفک پولیس کے خصوصی اقدامات
سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب  سے سال2022کی  کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق  ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں پر36076 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے  جبکہ ٹریفک چالان کی مد میں 1کروڑ37لاکھ 40 ہزار نو سو پچاس روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے گئے۔  سب سے زیادہ چالان  بغیر لائسنس بغیر رجسٹریشن  و نمبر پلیٹ کالے شیشے ون وے کیخلاف ورزی اور روٹ پرمٹ  پر کیے گئے۔ کاغذات نامکمل ہونے پر475موٹر سائیکلوں اور242، گاڑیوں کومری کے مختلف تھانہ جات میں بند کروایا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد چالان کر نا نہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ہمارا زیادہ فوکس روڈ سیفٹی و ٹریفک کی روانی پر ہے۔ چالان صرف ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر شہریوں کی اصلاح کے لیے کیے جاتے ہیں۔  مری آنیوالے سیاح ٹریفک سائن بورڈ اور پوائنٹ پر کھڑے  ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481