اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برفباری کے دوران مری میں متعلقہ ادارے متحرک

ce3ae8ea 5c7d 41a6 b6b8 a674b7a28bec

برفباری کے دوران سیاحوں کو پیش آنے والے مسائل  کے حل کے لیے مختلف اداروں کی جانب سے گذشتہ  دنوں کی جانے والی فرضی مشقوں کے بعد عملی طور پر بھی برفباری کے دوران  بھی بھرپور اقدامات نظر آئے۔

اس سلسلے میں  ضلعی انتظامیہ مری  نے تمام ضلعی اداورں کی طرف سے  ہونے والی فرضی مشکوں اور ہنگامی حالات پر قابو پانے کے عملی مظاہرے  کے حوالے سے ڈپٹی کمیشنر مری احمد حسن رانجھا  اور اسٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر  ذاکر خان  نےتمام ضلعی محکمہ جات سے  تفصیلی بریفنگ لی۔ جس میں ضلعی انتظامیہ سمیت پاک آرمی کے طرف سے نامزد مبصرین موجود تھے ۔

متعلقہ مبصرین کے طرف سے اپنے مشاہدات سامنے رکھے گئے جنہیں تمام متعلقہ محکموں نے نوٹ کیا ۔ سامنے لائے گئے مشاہدات کی روشنی میں  آنے والے دنوں مری میں سیاحت کے حوالے سے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں گے تاکہ نہ صرف برف باری بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمے تیار ہوں اور  مری آنے والے سیاحوں کے لیے مزید سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481