اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری بس شٹل سروس آغاز کے دوسرے روز ہی نہ چل سکی

بہارہ کہو سے مری مفت شٹل بس سروس کا آغاز

وفاقی حکومت کی جانب سے ملکہ کوہسار مری کی سیر  کے لیے شروع کی جانے والی  مری بس شٹل سروس آغاز کے دوسرے روز ہی نہ چل سکی مقامی اورسیاح فیملیاں مایوس واپس لوٹ گئیں۔

منگل کے روز بھارہ کہو ڈھوک جیلانی سٹاپ سے  براستہ ایکسپریس وے لوئر ٹوپہ تک مری بس شٹل سروس کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، سابق ایم این اے حنیف عباسی اور دیگر نے  باضابطہ افتتاح کیا تھا اور مذکورہ روٹ پر بسیں بھی چلائی گئیں جس کا یکطرفہ کرایہ صرف 100روپے  مقرر کیا گیا تھا لیکن افتتاح کے دوسرے روز ہی یہ سروس مکمل طورپر نہ چل سکی جبکہ بدھ کے روز سارا دن  بھارہ کہو ٹرمینل پر سیاح و مقامی فیملیاں انتظار  کرتی رہیں  اور شام واپس مایوس لوٹ گئیں۔

اس سلسلے میں جب ضلعی انتظامیہ مری  سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا اسلام آباد انتظامیہ نے  اس معاملے پر ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا  ۔لوئرٹوپہ میں مذکور بس سروس ٹرمینل کے حوالے  سے بہت سے مسائل سامنے آئے ہیں جو امید ہے جلد حل ہوجائیں گے جبکہ عوامی حلقوں نے اس سروس کو فیض آباد سے مری بس اڈہ  تک چلانے کا مطالبہ  کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481